کیریبین پریمیئر لیگ ، گیانا نے ٹرینبیگو نائٹ رائیڈرز کو شکست دیدی

ویسٹ انڈیز میں جاری کیریبین پریمیئر لیگ میں گیانا ایمازون واررئیرز نے ٹرینبیگو نائٹ رائیڈرز کو 37 رنز سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق ٹرینبیگو نائٹ رائیڈرز نے ٹاس جیت کر پہلے گیانا ایمازون واررئیرز کو کھیلنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے، گیانا کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے 42 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی جس میں کوئی چوکا شامل نہیں جبکہ 6 چھکے شامل تھے جبکہ شکیب الحسن نے 35 رنز کی اننگز کھیلی، ٹرینبیگو کی جانب سے سنیل نارائن نے دو جبکہ روی رام پال، سمیت پٹیل اور ڈیرن ڈوپویلین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں ٹرینبیگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 136 بنانے کے بعد آئوٹ ہو گئی اور میچ 37 رنز سے ہار گئی، سمیت پٹیل 34 اور کولن منرو 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، گیانا کی جانب سے شکیب الحسن نے تین، جونیئر سینکلیئر اور عمران طاہر نے دو دو جبکہ موتی اور اوڈین سمیتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، شکیب الحسن کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر