ویمن کرکٹ، بھارت نے متنازع رن آئوٹ کرکے انگلینڈ کو شکست دیدی

بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیم نے انگلش ٹیم کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں بھی ایک متنازعہ رن آئوٹ کی بدولت شکست دیکر سیریز تین صفر سے جیت لی ہے، انگلینڈ کی ٹیم جسے میچ جیتنے کیلئے سترہ رنز درکار تھے اور اس کی ایک وکٹ باقی تھی اس موقع پر بھارتی بائولر دپتی نے نان سٹرائیکر اینڈ پر موجود چارلی ڈین کو رن اپ کے دوران کریز سے باہر ہونے پر آئوٹ کردیا اس موقع پر چارلی ڈین 47 رنز پر کھیل رہی تھیں ، دپتی کی جانب سے انگلش بیٹر کو اس طرح رن آئوٹ کرنا گو کہ کرکٹ قانون کے مطابق ہے مگر کرکٹ میں اسے کھیل کی روح کیخلاف مانا جاتا ہے، تفصیلات کے مطابق بھارت کی ٹیم نے لارڈز میں ہونے والے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں 45.4 اوورز میں 169 رنز بنائے اور تمام ٹیم پویلین لوٹ گئی دپتی 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ مندھانا نے پچاس رنز بنائے، انگلینڈ کی جانب سے کراس نے چار وکٹیں حاصل کیں، جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 43.3 اوورز میں 153 رنز بنائے اور میچ سولہ رنز کے فرق سے ہار گئی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا