کورین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، ایما راڈوکونو سیمی فائنل میچ سے دستبردار

برطانوی ٹینس کھلاڑی ایما راڈوکونو ان فٹ ہونے کے بعد کورین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل سے دستبردار ہو گئی ہیں، انیس سالہ ایما جن کا مقابلہ لٹویا کی جیلینا اوسٹاپینکو سے تھا کو میچ کے دوران طبی امداد بھی دی گئی تاہم وہ میچ جاری نہیں رکھ سکیں اب جیلینا کا مقابلہ فائنل میں روس کی کھلاڑی اکاٹرینا سے ہوگا جنہوں نے سیمی فائنل مقابلے میں جرمنی کی کھلاڑی تتجانا ماریہ کو چھ دو اور چھ چار سے شکست دی، برطانیہ کی نمبر ون کھلاڑی ایما راڈوکونو جو 2021 میں یو ایس اوپن جیتی تھیں کے بعد یہ کسی بھی ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل کھیل رہی تھیں، اس دوران انہیں اکثر میچوں میں فٹنس مسائل کی وجہ سے دستبردار ہونا پڑا ہے۔

مزید دیکھیں :   انگلش کرکٹ ٹیم کے پاس 11 فٹ کھلاڑی دستیاب نہیں، پہلا ٹیسٹ تاخیر کا شکار ہونے کا امکان