سپین کی فٹبال ٹیم کو 4 سال میں پہلی مرتبہ ہوم گرائونڈ پر شکست

سپین کی فٹبال ٹیم کو چار سال میں پہلی مرتبہ ہوم گرائونڈ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، سوئٹزر لینڈ کی ٹیم نے سپین کو دو ایک سے شکست دیکر اس کیلئے آئندہ سال نیشن لیگ فائنلز کے کوالیفائی کرنے کی راہ کو مشکل بنا دیا ہے، اس شکست کے بعد سپین کی ٹیم گروپ اے ٹو میں نیچے آگئی ہے اور اس کی جگہ پرتگال کی ٹیم سرفہرست آگئی ہے اب سپین اور پرتگال کا مقابلہ منگل کے روز ہونے جا رہا ہے جس میں جیتنے والی ٹیم فائنلز کیلئے کوالیفائی کرے گی ، میچ کے آغاز میں ہی سپین کے ایرک گارشیا نے اپنے ہی گول پوسٹ میں گیند پھینک سوئٹزر لینڈ کی ٹیم کو برتری دلا دی تاہم دوسرے ہاف میں سپین کے جوڈی ایلبا نے گول سکور کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا میچ 58ویں منٹ میں مانیول اکنجی نے گول سکور کرکے سوئٹزر لینڈ کو دو ایک برتری دلا دی جو فائنل وسل تک برقرار رہی، 2018 کے بعد سے سپین کی یہ گزشتہ 22 میچوں میں پہلی ناکامی ہے آخری مرتبہ انہیں 2018 میں انگلینڈ کی ٹیم تین دو سے شکست دی تھی ۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان