برطانوی باکسر جوجوائس نے جوزف پارکر کو ناٹ آئوٹ کردیا

برطانوی باکسر جو جوائس نے ڈبلیو بی او باکسنگ مقابلے میں اپنے حریف نیوزی لینڈ کے جوزف پارکر کو 11 رائونڈ میں ناک آئوٹ کرکے کامیابی حاصل کرلی، 11ویں رائونڈ میں پارکر کو پڑنے والا مکا زور رہا اور وہ ایسے گرے کہ پھر نہ اٹھے جس کے بعد ریفری نے جوجوائس کو فاتح قرار دیدیا، یہ جو جوائس کی کیریئر میں اب تک کی سب سے بڑی فتح ہے جس کے بعد ان کا کہنا ہے کہ آئندہ سال ہیوی ویٹ چیمپئن اولیکسینڈر یوسک کو چیلنج کرینگے، یہ پہلا موقع ہے کہ جوزف پارکر جیسے باکسر کو کسی نے ناک آئوٹ کیا ہے مقابلے کے بعد جوجوائس کا کہنا تھا کہ جوزف پارکر بہت سخت جان باکسر ہے اس کے ساتھ مقابلہ کرکے مزہ آیا ان کے ساتھ مقابلہ کرکے مزہ آیا ہے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی مقابلوں میں اسی طرح کی کارکردگی دکھائوں گا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر