پاکستان اور انگلینڈ کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی آج، اولے سٹون کو ٹی ٹوئنٹی کیپ دی جائیگی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کراچی میں کھیلا جائیگا، انگلینڈ کی ٹیم کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے، انگلینڈ کی ٹیم آج پاکستان کیخلاف ہونے والے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اولے سٹون کو ٹی ٹوئنٹی کیپ دے گی اٹھائیس سالہ اولے سٹون اس سے قبل انگلینڈ کی جانب سے تین ٹیسٹ اور چار ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں ، اولے سٹون کو ٹیسٹ کیپ ملنے کے ساتھ ہی اس سیریز کے دوران انگلینڈ کی جانب سے دی جانے والی ٹی ٹوئنٹی کیپس کی تعداد تین ہو جائے گی اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم لیوک ووڈ اور ویل جیکس کو ٹی ٹوئنٹی کیپ دے چکی ہے، دورہ پاکستان پر موجود انگلینڈ کی بیس رکنی ٹیم میں اب بھی جارڈن کاکس اور ٹام ہیلم دو ایسے کھلاڑی ہیں جو ابھی تک انگلینڈ کی جانب سے کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلے ہیں امید کی جا رہی ہے کہ سیریز بقیہ تین میچ جو لاہور میں کھیلنے جانے ہیں ان میں ان دونوں کو بھی کیپس دیدی جائینگی۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان