چیئرمین دبئی پورٹ ورلڈ

چیئرمین دبئی پورٹ ورلڈ کی آرمی چیف سے ملاقات، ریلف فنڈ میں 25 لاکھ ڈالر عطیہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے دبئی پورٹ ورلڈ کے چیئرمین شیخ احمد سلطان بن سلیم نے ملاقات کی، سیلاب کی تباہ کاریوں، امدادی کوششوں اور بحالی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، شیخ احمد سلطان بن سلیم نے آرمی ریلیف فنڈ میں 25 لاکھ ڈالر عطیہ کیے
ویب ڈیسک: آئی ایس پی آر کے مطابق شیخ سلطان جنہوں ںے پہلے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا انہوں نے آج آرمی ریلیف فنڈ کے لیے 2.5 ملین امریکی ڈالر کا عطیہ دیا۔
انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اس کی قیادت مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
معزز مہمان نے پاکستان کے لیے ماحولیاتی انصاف کے معاملے کو عالمی فورمز پر اٹھانے کا عزم کیا، آرمی چیف نے پاکستان کی قیمتی اور بروقت حمایت پر شیخ سلطان کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں پاکستان میں اقتصادی ترقی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، شیخ سلطان نے آرمی چیف کو ڈی پی ورلڈ کی پاکستان میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی سے آگاہ کیا۔
شیخ سلطان نے آنے والے دنوں میں فلڈ ریلیف کی کوششوں کے لیے دوسرے ڈونرز کو لانے کی پیشکش بھی کی، شیخ سلطان نے اس دورے کا اہتمام کرنے اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان میں مدد کی ضرورت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے پر معروف گلوکار اور سماجی کارکن فخر عالم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  ملائشین نیوی پریڈ، 2 ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی