چیئرمین دبئی پورٹ ورلڈ

معروف قانون دان حامد خان کی پاکستان تحریک انصاف میں اہم عہدے پر واپسی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کنارہ کشی اختیار کرنے والے بانی رکن اور معروف قانون دان حامد خان کو واپسی پر اہم عہدہ سونپتے ہوئے 10 رکنی ایڈوائزری کونسل کا چیئرمین بنا دیا ہے۔
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے پارٹی کی ایڈوائزری کونسل بنا دی ہے جس کے چیئرمین حامد خان ہوں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 10رکنی ایڈوائزری کونسل میں رؤف حسن، نجیب ہارون، ارشد داد، جمال انصاری اور خالد مسعود شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ سلیم جان، یعقوب اظہار، تسنیم نورانی اور بختیار قصوری کو بھی پی ٹی آئی کی ایڈوائزری کونسل کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایڈوائزری کونسل اہم قومی ایشوز پر پارٹی چیئرمین کو اپنی رائے اور سفارشات پیش کرے گی۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیر خارجہ کو بلو رانی کہنے پر مجھ پر کیس بنایا گیا ہے، شیخ رشید احمد