مفتاح اسمٰعیل

مفتاح اسمٰعیل مستعفی، اسحاق ڈار نئے وزیرخزانہ نامزد

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو اپنا استعفیٰ دے دیا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگ کے قائد نواز شریف نے اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کے لئے نامزد کردیا۔
ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی زیرصدارت لندن میں پارٹی اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں مفتاح اسمٰعیل نے اپنا استعفیٰ نوازشریف کو پیش کیا اور کہا کہ وزارت آپ کی امانت تھی، آپ نے ہی وزیر بنایا تھا۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ چار ماہ میں اپنی بھرپور صلاحیت سےکام کیا، پارٹی اور ملک سے وفاداری نبھائی۔
نوازشریف نے مشکل حالات میں ذمہ داریاں نبھانے پر مفتاح اسماعیل کی کوششوں کو سراہا۔
ترجمان کے مطابق نوازشریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈارکو وزیرِخزانہ کیلئے نامزد کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل نےکہا پیرکو پاکستان پہنچ کر وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دوں گا۔
اس سے قبل لندن میں وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگ کے قائد نواز شریف کی سلیمان شہبازکی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی،
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔
دو دن کی طویل مشاورت کے بعد فیصلہ ہوا ہے کہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہبازشریف کےساتھ ہی پاکستان روانہ ہوں گے،
اسحاق ڈار منگل کے روز بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے۔

مزید پڑھیں:  اقوام عالم کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیمی میدان میں جدت لانا ہوگی، مینا خان