پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 میجر سمیت 6 اہلکار شہید

ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ گیا، 2دونوں پائلٹس سمیت 6 اہلکار شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گزشتہ شب بلوچستان میں فلائنگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں 2 پائلٹس سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 6 فوجی اہلکار شہید ہو گئے۔ شہدا میں پائلٹ میجر محمد منیب افضل، پائلٹ میجر خرم شہزاد شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں نائیک جلیل، صوبیدار عبدالواحد، سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب بھی ہو گئے۔

مزید دیکھیں :   ڈی آئی خان میں ایف سی اہلکاروں قاتلانہ حملہ، ایک اہلکار شہید، ایک زخمی