نامزد وزیر خرانہ اسحاق ڈار کی آج وطن واپسی

ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار 5 سال کے بعد آج وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے۔
سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی لندن سے 5 سال بعد وطن واپسی ہو رہی ہے۔ اسحاق ڈار وزیراعظم شہبازشریف کےساتھ آج ہی پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔ اسحاق ڈار منگل کو بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے ۔ مفتاح اسماعیل نے وزیرخزانہ کی حیثیت سے اپنا استعفٰی نواز شریف کو پیش کر دیا۔ نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کے لیے نامزد کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی، اسٹیٹ کونسل کی ایک ہفتے کی استدعا منظور