بلوچستان میں آرمی ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ، وزیراعظم کا اظہار افسوس

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 6 فوجی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شہدا میجر خرم شہزاد، میجر محمد منیب افضل، صوبیدارعبدالواحد، سپاہی محمد عمران، نائیک جلیل اور سپاہی شعیب کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنےبیان میں کہا ہے کہ ہرنائی بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 2 پائلٹس سمیت 6 فوجی اہلکاروں کی شہادت پر دل شدید دکھی اور رنجیدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مادرِ وطن کے تحفظ، سلامتی اور دفاع کے لئے افواج پاکستان نے بےمثال قربانیاں دی ہیں، قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے، یہ قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
شہبازشریف نے مزید کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ شہدا کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل دے۔ پوری قوم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہے۔
یاد رہے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں پاک آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہو گیا، حادثے میں 2 پائلٹس سمیت 6 فوجی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سوات، بارات میں دو گاڑیوں کو حادثہ، 10 سے زائد افراد زخمی