آئس نشہ

آئس نشہ سے لڑائی جھگڑے معمول، کئی افراد کو قاتل بنا دیا

ویب ڈیسک :پشاور میں آئس نشے کی وجہ سے گھروں میں جھگڑے ، قتل مقاتلے اور پرتشدد واقعات معمول بن گئے ہیں جس سے کئی زندگیاں تباہ ہو گئی ہیں، گزشتہ چند روز کے دوران کئی لوگوں کی جانیں لی گئی ہیں اور ان وارداتوں کی وجہ آئس کا نشہ ہے، گزشتہ دنوں دائودزئی میں آئس نشے کی لت میں مبتلا بھائی اور بھابھی کو قتل کر دیا گیا جبکہ ملزم سے تفتیش مکمل ہونے پر اسے جیل منتقل کردیا گیا.
دائودزئی پولیس کے مطابق اپنے بھائی نعمان اور بھابھی کو قتل کرنے والے ملزم عدنان ولد اسرار علی نے پولیس کوبیان دیا کہ مقتول نعمان آئس کا نشہ اور آئے روز جھگڑے کرتا تھا، وقوعہ کے روز وہ گھر میں تھا، نعمان نشہ کرنے کے بعد اپنی اہلیہ کومار رہا تھا اورکمرے سے پستول لے کر نکلا جس پر اس نے پستول چھیننے کی کوشش کی تو گولی فائر ہونے سے بھابھی موقع پر جاں بحق ہوگئی جس کے بعد اس نے نعمان کو قتل کیا، مقتول مستری تھا جس نے ٹیکسلا جانے کے بعد نشہ کا استعمال شروع کیا.
اسی طرح بڈھ بیر کے علاقہ بالو خیل میں آئس نشہ میں مبتلا نو جو ان نے فائرنگ کر کے سگے بھائی کو قتل جبکہ چچا، چچی اور چچازاد بہن کو زخمی کر دیا تھا، فضل رازق ولد احمد سکنہ بالوخیل نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بھتیجے رضا محمد ولد شاہ محمد سکنہ بالو خیل نے گھریلو ناچا قی پر سگے بھائی فیض محمدکو قتل جبکہ اپنے چچا فضل رازق اور2 خواتین کو زخمی کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان