ایل آر ایچ ایمرجنسی

ایل آر ایچ ایمرجنسی کی سی ٹی سکین مشین خراب،سیکشن کو تالا

ویب ڈیسک :لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی ایمرجنسی سی ٹی سکین پچھلے ایک ہفتے سے خراب پڑاہے انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلے میں مریضوں کی اطلاع کیلئے نوٹس لگا دیا گیا ہے لیکن مشین کو ٹھیک کرنے کیلئے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے جس کی وجہ سے صوبے کے سب سے بڑے ہسپتال میں سی ٹی سکین کی سہولت موجود نہیں.
ذرائع نے بتایا کہ مشین کے خراب ہونے کے بعد اس کو دو روز میں ٹھیک کیا جاسکتا تھا لیکن انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے مشین کو ٹھیک کرنے کی بجائے متعلقہ سیکشن کو تالے لگا کر مریضوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے، دوسری طرف ہسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ مشین کو ٹھیک کرنے کیلئے آرڈر جاری کردیا ہے اور ایک ہفتے میں یہ مشین ٹھیک کردی جائے گی تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک اس قسم کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی وزیر دفاع پاکستان پہنچ گئے،آرمی چیف سے ملاقات ہوگی