سارا قتل کیس، صحافی ایاز میر کی ایک روزہ ریمانڈ، اہلیہ کی3 روزہ ضمانت منظور

ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے سارا قتل کیس میں سینئر صحافی ایاز میر کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ جبکہ انکی اہلیہ ثمینہ شاہ کی 3 روزہ عبوری ضمانت منظور کرلی۔
اسلام آبادکی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج سہیل نے ثمینہ شاہ کی ضمانت 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ دوسری جانب عدالت نے سارا قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز میر کا 3 روزہ جسمانی بھی منظور کر لیا۔ سارا قتل کیس میں مقتولہ کے والدین نے شاہنواز کے والدین کو مقدمے میں نامزد کیا تھا۔ اسلام آباد پولیس نے ہفتے کی رات صحافی ایاز میر اور انکی اہلیہ ثمینہ شاہ کو گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  عوام کو ایک اور جھٹکا،بجلی 2روپے 75پیسے فی یونٹ مہنگی