باجوڑ پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید، ایک زخمی

ویب ڈیسک: باجوڑ کی تحصیل ماموند میں شیخ بابا کے قریب گاڑی میں سوار شخص نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کرکے ایک اہلکار شہید، ایک کو زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق اہلکار نے چیک پوسٹ پر گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، گاڑی میں موجود شخص نے روکنے کی بجائے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ واقعے میں سپاہی رحیم اللہ شہید جبکہ حوالدار فضل سبحان زخمی ہو گیا۔ پولیس نے لاش اور زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مزید پڑھیں:  فیض حمید نے فیض آباد دھرنے کے دوران استعفے کا کہا، زاہد حامد