گھریلو تنازع، شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا

ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے چھوٹا بازار میں شوہر نے سنگلدلی کی انتہا کردی، گھریلو تنازع پر بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا۔
پولیس نے ماں اور بیٹی کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے ملزم بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔ واقعہ گھریلو تنازع بتایا جا رہا ہے، ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔

مزید پڑھیں:  9 مئی کے مقدمات جلد انجام کو پہنچیں گے ، عطا تارڑ