کالج میں جلسے

کالج میں جلسے کی اجازت پر وی سی کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، مریم نواز

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کا بطور چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں پی ٹی آئی کے پروگرام کے انعقاد کا نوٹس، مریم نواز نے بھی کالج میں جلسے کی اجازت پر وی سی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق لاہور کے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نامی نامور تعلیمی ادارے کے وائس چانسلر نے پاکستان تحریک انصاف کو کالج میں جلسے کی اجازت دی تھی جس پر گورنر پنجاب نے نوٹس لے لیا۔
گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ملک کے نامور تعلیمی ادارے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو سیاسی اکھاڑہ بنانا افسوس ناک ہے، جامعات میں اس طرح کے سیاسی جلسوں کی گنجائش نہیں۔
محمد بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ بچے ہمارا مستقل اور قومی سرمایہ ہیں انہیں سیاست میں دھکیلنے کی کوئی گنجائش نہیں۔
دوسری طرف مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹ میں مطالبہ کیا تھا کہ ایک فتنے کو کالج کے احاطے میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے پر وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا تھا کہ علم سیکھنے کی جگہ کو سیاسی نفرت پھیلانے کے لئے استعمال کرنا ایک ایسا جرم ہے جس پر سزا دئیے بغیر نہیں چھوڑنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نایاب پہاڑی تیندوے کو مقامی شکاریوں نے مار دیا