عمران خان

مریم نواز کی میرے متعلق ایک اور آڈیو آنے والی ہے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں آئی ٹی سیکٹر میں ریکارڈ 32 ارب کی ایکسپورٹس ہوئیں،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان۔
ویب ڈیسک: گورنمنٹ کالج لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران چیئرمیں تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی ایک اور آڈیو آنے والی ہے جس کا تعلق مجھ سے ہے۔
عمران خان نے خطاب کے دوران کہا کہ اسحاق ڈار نے اثاثوں سے متعلق نیب کو جواب دینے کی بجائے ملک سے فرار ہو کر خود ساختہ جلا وطنی اختیار کر لی، اسحاق ڈار نے اپنے اربوں کے اثاثوں سے متعلق نیب میں جواب کیوں نہیں دیا اور اب ڈیل کے تحت واپسی اختیار کی۔
عمران خان کا کہنا تھا بھارت کی آئی ٹی ایکسپورٹ 140 ارب ہے اور ہمارے دور میں آئی ٹی سیکٹر میں ریکارڈ 32 ارب ایکسپورٹس ہوئیں، ہم نے آئی ٹی سیکٹر کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا، جب بھی حکومت آئی، سٹارٹ اپس اور آئی ٹی سیکٹر کو ٹیکس کی چھوٹ دیں گے، ہمارے آخری سال میں آئی ٹی کی ایکسپورٹ 75 فیصد بڑھی۔
ان کا کہنا تھا طاقتور ظالم کا مقابلہ بزدل اور خود غرض نہیں کر سکتے، ایلیٹ سوچتی ہے کہ ہم کیوں ظالم کا مقابلہ کریں، قوم کو بدترین مہنگائی میں دھکیل دیا گیا اور کابینہ ارکان نے آتے ہی اپنے کیسز ختم کرنے شروع کر دیے۔

مزید دیکھیں :   ‏آپریشن رجیم چینج کےبعد پاکستان میں دہشتگردی واقعات میں 52 فیصد اضافہ ہوا، فوادچودھری