اسحاق ڈار وزیراعظم کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

وزارت خزانہ کیلئے نامزد اسحاق ڈار وزیراعظم کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

وزارت خزانہ کے لیے نامزد سینیٹر اسحاق ڈار وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف بیرون ممالک دوروں کے بعد لندن سے خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ 5 سال سے خود ساختہ جلا وطن مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ان کا وفد خصوصی طیارے میں لندن سے براہ راست اسلام آباد پہنچا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور ان کے وفد کو لانے والے طیارے نے نور خان ائیر بیس پر لینڈ کیا۔

مزید پڑھیں:  استور سے گلگت آنے والی گاڑی کو حادثہ ،خاتون جاں بحق ،دو افراد زخمی