ویب ڈیسک: کوئٹہ کے قریب ہزار گنجی میں دہشتگردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مارے جانے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، مرنے والے تمام دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
ترجمان کے مطابق دہشت گرد گلستان سے ٹرک میں ہیروئن کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کرر ہے تھے، گلزار آباد میں ٹرک کو روکے جانے پر انہوں نے فائرنگ کی، جس پر فورسز نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔
Load/Hide Comments