مریم نواز کو پاسپورٹ واپس کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، نیب

ویب ڈیسک: مریم نواز کے خلاف کرمنل کیس زیر سماعت ہے، ان کو بنیادی حقوق سے محروم نہیں کیا جاسکتا، مریم نواز کو پاسپورٹ واپس کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، نیب نے لاہور ہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع کر دیا۔
لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔
نیب نے پاسپورٹ واپسی کیس میں تحریری جواب جمع کر دیا، جواب میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کے خلاف کرمنل کیس زیر سماعت ہے، مریم نواز کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم نہیں کیا جاسکتا، مریم نواز کو پاسپورٹ واپس کرنے پر نیب کو کوئی اعتراض نہیں۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ مریم نواز کے وکیل اجمدپرویز کہاں ہیں؟ مریم نواز کے جونیئر وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امجد پرویز دوسری عدالت میں مصروف ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا وکیل صاحب کو اتنا پتہ نہیں کہ کون سی عدالت میں پیش ہونا ہے؟۔ عدالت نے مریم نواز کے وکیل کی عدم پیشی پر مزید کارروائی 3 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس میں شک کا فائدہ ملزمان کو جائے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ