سرکاری آٹا

سرکاری آٹا بھی مہنگا،20کلوکاتھیلا1295روپے میں ملے گا

ویب ڈیسک :صوبہ میں سرکاری آٹاکی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے اس سلسلے میں گذشتہ روز محکمہ خوراک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق گندم کے نرخ میں اضافہ کی وجہ سے حکومت خیبرپختونخوا نے سبسڈائزڈ آٹا کے نرخ پر نظر ثانی کے بعد نئے ریٹس مقرر کئے ہیں.
جس کے تحت 20 کلو آٹے کے تھیلا کی قیمت 1295 روپے جبکہ 10 کلو آٹے کی قیمت 648 روپے مقرر کی گئی ہے اس سلسلے میں تمام اضلاع کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے جس کی روشنی میں آج سے شہریوں کو ٹرکوں پر رعایتی نرخ پر ملنے والا آٹا بھی تین سو روپے سے زائد مہنگے ریٹ کے ساتھ خریدا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان کے پہاڑوں پر سیلابی صوتحال،درہ بین خوڑ سے بچے کی نعش برآمد