دوبارہ امتحان لینے کافیصلہ

نہم کے 4مضامین میں فیل امیدواروں سے دوبارہ امتحان لینے کافیصلہ

ویب ڈیسک :جماعت نہم کے سالانہ امتحانات میں چار یا اس سے زائد مضامین میں فیل ہوجانے والے طلباء و طالبات کا ایک سال ضائع ہو گیا ہے اور اب فیل ہونے والے طلبہ آئندہ سالانہ امتحان2023میں جماعت نہم کے تمام مضامین کا امتحان دوبارہ دے سکیں گے۔
جماعت نہم کے سالانہ امتحان 2022ء میں ایک، دو یا تین مضامین میں فیل طلبہ رواں سال یعنی اکتوبر 2022ء کے سالانہ امتحان دوم میں امتحان دے سکتے ہیں جس کے داخلے جاری ہیں۔ علاوہ ازیں تعلیمی بورڈزکی طرف سے جاری اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جماعت نہم کے سالانہ امتحان 2022 کے تمام مضامین میں کامیاب طلبہ اب جماعت نہم کے کسی بھی ایک یا ایک سے زائد مضامین میں مارکس امپرومنٹ کا امتحان دے سکتے ہیں۔
دریں اثناء نہم میں فیل ہونے والے طلبہ سکول نہیں جا سکیں گے تاہم یہ پرنسپل کی صوابدید پر ہوگا کہ وہ ان طلبہ کو عارضی بنیادوں پر کلاس روم میں بیٹھنے اور پڑھنے کی اجازت دے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سکھ تاجر کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق