ڈار کی واپسی، امریکی کرنسی مزید سستی

ویب ڈیسک: اسحاق ڈار کی وطن واپسی ہوتے ہی روپے کی قدر میں نمایاں بہتری آگئی، امریکی کرنسی مزید سستی ہوگئی۔
انٹربینک میں روپے کی قدر میں اضافہ، امریکی ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے کمی ہوئی ہے، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 234 روپے میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہو کر 237 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔3 روز میں ڈالر 5 روپے 71 پیسے سستا ہوچکا ہے، ڈالر سستا ہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 740 ارب روپے کمی بھی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  بشام حملہ:چینی سفارتخانے کا ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ