غیر ملکی قرضے

خیبرپختونخواکے غیر ملکی قرضے 360ارب روپے تک پہنچ گئے

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت کے غیر ملکی قرضے 360ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں جب کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے مزید قرضے لینے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران خیبر پختونخوا حکومت کے غیر ملکی قرضوں کا حجم 331ارب روپے تھا تاہم رواں مالی سال کے دوران محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے عالمی بینک ، ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی) اور کئی دیگر غیر ملکی مالیاتی اداروں سے 179ارب روپے کے پانچ قرضے صوبے میں جاری مختلف منصوبوں کے لئے لیے ہیں جس سے صوبائی حکومت کے غیر ملکی قرضوں کا سائز 360ارب روپے تک پہنچ گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا آئندہ چند روز میں صوبائی حکومت کے غیر ملکی قرضوں کے تفصیلات رپورٹ کی شکل میں جاری کرے گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ویمن ٹیم کی ویسٹ انڈیز کیخلاف بیٹنگ جاری