پشاورمیں روٹی قیمت

پشاورمیں روٹی قیمت پرنانبائیوں میں اختلافات ، دھڑوں میں تقسیم

ویب ڈیسک : پشاور میں نانبائی روٹی کی قیمت پر تقسیم ہوگئے ایک گروہ نے بھوک ہڑتالی کیمپ کا اعلان کردیا جبکہ دوسرے گروہ نے ہڑتالی کیمپ سے لاتعلقی ظاہر کردی ہے پشاور میں 135گرام روٹی کی قیمت 15روپے مقرر کی گئی ہے پشاور کے نانبائی 110گرام روٹی 20روپے میں فروخت کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں اور اسی ضمن میں ہفتہ کے روز انہوںنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا روٹی کی قیمت میں اضافہ نہ ہونے پر نانبائیوں کے ایک دھڑے نے اسمبلی چوک میں آج بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان کردیا ہے جبکہ دوسرے دھڑے نے پڑتال سے مکمل لاتعلقی ظاہرکردی ہے.
پختونخوا نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر رحیم صافی کے مطابق مذکورہ قیمت میں روٹی کی فروخت ممکن نہیں ہے آٹے کی قیمت مسلسل بڑھتی جارہی ہے جبکہ گیس کی قیمتیں اور کرائے بھی بڑھ گئے ہیں ضلعی انتظامیہ روٹی کی قیمت پر نظر ثانی کرے اسی ضمن میں آج اسمبلی کے سامنے چوک میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائیگا جس میں صوبہ بھر کے نانبائی شرکت کرینگے ،دوسری جانب خیبر پختونخوا نانبائی ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر خائستہ گل اور جنرل سیکرٹری جہانزیب خان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مزاکرات کئے گئے ہیں جن پر اطمینان ظاہر کیا گیا ہے اور بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت نہیں کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے 7سال بعد اپنی غلطی پر معافی مانگ لی