قومی ہاکی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کا فیڈریشن عہدیداروں پر عدم اعتماد کا اظہار

قومی ہاکی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کا فیڈریشن عہدیداروں پر عدم اعتماد کا اظہار, نو مزید کھلاڑیوں نے قومی ہاکی کیمپ جوائن نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف کے صدر اور سیکرٹری کی یقین دہانی کے باوجود قومی کھلاڑی لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں ۔

ٹیم کے اہم کھلاڑیوں معین شکیل اور غضنفر علی نے کیمپ میں رپورٹ نہیں کی۔ ان کے علاوہ سٹار فل بیک رضوان علی، عبدالمنان ،احمد ندیم اور حماد الدین انجم نے کیمپ جوائن نہیں کیا۔ اعجاز احمد، رانا سہیل ریاض بھی کیمپ جوائن نہ کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔کیمپ جوائن نہ کرنے والے کھلاڑی اس وقت یورپ کی مختلف لیگز کھیلنے میں مصروف ہیں۔ سیکرٹری پی ایچ ایف حیدر حسین کا ساری صورت حال پر بات کرنے سے گریزکر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا
مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

کھلاڑیوں نے معاشی معاملات کے مدنظر رکھتے ہوئے کیمپ جوائن نہیں کیا۔ یورپین لیگز میں پاکستانی کھلاڑیوں کو اچھے معاوضے مل رہے ہیں. فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو دو روز قبل مختلف کیمپس اور ایونٹس کے واجبات ادا کئے تاہم پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کے واجبات تاحال ادا نہیں کئے۔