ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق سپیکر اسد قیصر کی درخواست خارج کر کے ایف آئی اے کو انکوائری جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس لعل جان کی سربراہی میں بنچ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے انکوائری کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ ہائیکورٹ نے سابق سپیکر اسد قیصر کی درخواست خارج کردی اور ایف آئی اے کو ممنونہ فنڈنگ کیس میں انکوائری جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس لعل جان کی سربراہی میں بنچ نے درخواست پر مختصر فیصلہ سنایا، وکلا کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں انکوائری جاری رکھے۔
درخواستگزار اسد قیصر نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا، اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔
یاد رہے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں 2 بینک اکاونٹ سامنے آنے پر ایف آئی اے نے انکوائری شروع کی تھی۔

مزید پڑھیں:  محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی