ٹی ٹین لیگ، محمد عامر کا بنگلہ ٹائیگرز کے ساتھ معاہدہ

ابوظبی ٹی 10 کے چھٹے سیزن کے لئے ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیموں نے اپنے اپنے کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا۔ ڈرافٹنگ تقریب گزشتہ روزہوئی جس میں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔ دفاعی چیمپیئن دکن گلیڈیئٹرز نے آندرے رسل، مجیب الرحمان ، ڈیوڈ وائزے ، ٹام کہولر، لیوک ووڈ، اوڈین اسمتھ، جوش لٹل، ویل اسمید، ظہیرخان ، کرٹس کیمفر، ظہورخان، عدیل ملک ، سلطان احمد، جے سن روئے اور تسکین احمد کو چنا ہے جبکہ نیکولس پورن آئیکون کھلاڑی ہوں گے۔

ٹورنامنٹ کی دوسری ٹیم بنگلہ ٹائیگرز نے ایون لوئس، کولون منرو، حضرت اللہ زازئی، جوئے کلارک ، بینی ہوول ، بین کٹنگ، محمد عامر، میتھشا پاتھیرانا، نورالحسن، مرتھرن جوئے چوہدری، روحان مصطفیٰ ، چراغ سوری، عمیرعلی، ڈین کرسٹین اور جیک بیل کی خدمات حاصل کی ہیں۔ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن آئیکون کھلاڑی ہوں گے۔ اس بار دو نئے ٹیمیں شامل کی گئی ہیں۔ جس کے بعد ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ ابوظبی ٹی 10 ابوظبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں 23 نومبر سے 4 دسمبر کھیلاجائے گا۔

مزید دیکھیں :   فیفا ورلڈ کپ، ارجنٹائن نیدرلینڈز کو پینلٹی ککس پر شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا