نامزد وزیر خزانہ

نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا

نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بطورِ سینیٹر حلف اٹھا لیا، اجلاس کے دوران اپوزیشن کا شور شرابا، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
ویب ڈیسک: چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کے اجلاس میں نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا،
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ان سے حلف لیا۔
اسحاق ڈار ایوان میں پہنچے توحکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا جبکہ اسحاق ڈار کو سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے لیے مدعو کیا گیا تو اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔
اپوزیشن ارکان نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے ساتھ ہی انہوں ںے شیم شیم کی نعرے بازی بھی کی تاہم چیئرمین سینیٹ ارکان کو چپ کراتے رہے مگر کسی نے ایک نہ سنی۔
اپوزیشن ارکان نے چورچور کے نعرے لگائے، تحریک انصاف کے ارکان نے چیئرمین کی ڈائس کا گھیراؤ کرلیا اور اسی شور شرابے میں اسحاق ڈار نے حلف اٹھایا۔
اسحاق ڈار کل صبح 10 بجے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھائینگے، صدر مملکت اسحاق ڈار سے عہدہ کا حلف لیں گے اور یہ تقریب ایوان صدر میں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  ایران کا اردن کیخلاف بھی کارروائی کرنے کا عندیہ