ٹرانس جینڈرقانون

اسلامی نظریاتی کونسل نے ٹرانس جینڈرقانون غیرشرعی قراردیدیا

اسلام آباد(مشرق رپورٹ )اسلامی نظریاتی کونسل نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کی متعدد دفعات کو غیر شرعی قرار دےدیا۔اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس ہوا جس میں ٹرانس جینڈر ایکٹ میں متعدد دفعات کو غیر شرعی قرار دے دیا گیا۔اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ ایکٹ کی متعدددفعات شرعی اصولوں کے ساتھ ہم آہنگ نہیں، ٹرانس جینڈر ایکٹ نت نئے معاشرتی مسائل پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں حقیقی مخنث کے حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے، حکومت ٹرانس جینڈر افراد کے بارے میں ایکٹ کے جائزے کیلئے کمیٹی بنائے۔اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ یہ کمیٹی اسلامی نظریاتی کونسل، علمائ، ماہرین قانون، ماہرین طب پر مشتمل ہو، کمیٹی خواجہ سرائوں کے بارے میں قانون کا تفصیلی جائزہ لے۔اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب ترمیمی قانون 2022ئ کی تعریف بھی کی اور کہا کہ نیب قانون سے متعلق کونسل کی دیگر سفارشات کو بھی شامل کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  190ملین پانڈز کیس:مزید6گواہوں کے بیان قلمبند