پاکستان کو اسلحہ فراہمی

پاکستان کو اسلحہ فراہمی، امریکا نے بھارتی اعتراض مسترد کردیا

ویب ڈیسک: امریکا نے پاکستان کو اسلحہ فراہمی سے متعلق بھارتی اعتراض یکسر مسترد کردیا۔
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے اسلحہ فراہمی سے متعلق بھارتی اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کو دہشتگردی کے خطرات لاحق ہیں، دہشتگردی کے خطرات کسی کے مفاد میں نہیں، پاکستان کے ساتھ ایف 16 طیاروں کا ایک پائیدار پروگرام عرصے سے موجود ہے، پاکستان کیلئے یہ کوئی نئے طیاروں، نیا نظام یا نئے ہتھیار نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  سوات، بارات میں دو گاڑیوں کو حادثہ، 10 سے زائد افراد زخمی

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایف16 کا پروگرام دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ہے، ایف 16 پروگرام دہشتگردی سے نمٹنے کی صلاحیت کو تقویت دیتا ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دیے جانے والے ہتھیاروں کو برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم جسے بھی فوجی سازوسامان دیتے ہیں اس کو برقرار رکھنا ہمارا فرض ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی سطح پر غزہ میں دریافت اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ