یورپ کو گیس سپلائی

یورپ کو گیس سپلائی کرنیوالی روسی پائپ لائنز میں دھماکے

ویب ڈیسک: یورپ کو گیس سپلائی کرنے والی 2روسی پائپ لائنز نارڈ اسٹریم ون اور ٹو میں گیس لیک سے پہلے دو زیرِ سمندر دھماکے ریکارڈ کیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپ کو گیس سپلائی کرنے والی دو روسی پائپ لائنز میں دھماکوں اور پُراسرار لیکیج کی ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
دونوں متاثرہ ہونے والی پائپ لائنز سویڈن اور ڈنمارک کے نزدیک بحیرہ بالٹک سے گزرتی ہیں۔
ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کو شبہ ہے کہ گیس سپلائی کرنے والی روسی پائپ لائنز میں لیکس جان بوجھ کر کیے گئے۔
امریکا نے کہا ہے کہ وہ یورپ کو متبادل گیس فراہم کرنے کو تیار ہے۔
واضح رہے یوکرین جنگ کے باعث میں مغربی پابندیوں کے جواب میں روس نے مبینہ طور پر یورپ کو گیس کی سپلائی بند کی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل سے معاہدے کیخلاف احتجاج:گوگل نے 28ملازمین کو نکال دیا