مالاکنڈ میں فائرنگ

مالاکنڈ میں فائرنگ سے 3 دوست قتل

ویب ڈیسک: مالاکنڈ کے علاقے مٹکنی طوطہ کان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 3 دوستوں کو قتل کردیا۔
ملاکنڈ کے نواحی علاقے مٹکنی طوطہ کان میں رات گئے تھاک میں بیٹھے نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کارمیں سوارتین دوست شاہ مراد، اخترعلی شاہ اورانس خان موقع پر جابحق ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر لیویزاہلکاروں نے نعشیں بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کردیئے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شاہ مراد کی پرانی دشمیاں چل رہی تھیں، واقعہ دشمنی کا شاخسانہ بھی ہوسکتا ہے، نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہئے،عمران خان بہاولنگر واقعے پراظہار تشویش