ملکہ برطانیہ کی وفات

ملکہ برطانیہ کی وفات کا شاہی سوگ ختم

ویب ڈیسک:برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات اور آخری رسومات کے بعد 7 روزہ شاہی سوگ ختم ہوگیا، گزشتہ روز شاہی عمارتوں پر پرچم سرنگوں رکھنے کی مدت بھی ختم ہوگئی۔ بادشاہت کی سرکاری فرائض پر معمول کی واپسی شروع ہوگئی۔ ملکہ برطانیہ کی وفات کا سوگ ختم ہونے کے بعد چارلس کا نیا مونوگرام بھی جاری کردیا گیا جو سرکاری عمارتوں ،ریاستی دستاویزات اور ڈاک خانوں پر استعمال ہوگا۔ شاہ چارلس کا مونوگرام کالج آف آرمز نے ڈیزائن کیا۔
یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 8 ستمبر کو انتقال کر گئیں تھیں، ان کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبے میں 19ستمبر کو ادا کی گئی تھیں جس کے بعد 7 روز تک شاہی سوگ جاری رہا۔

مزید پڑھیں:  شادی ہال اور ریسٹورنٹ پر فکس ٹیکس لگائیں گے، مشیر خزانہ مزمل اسلم