پاکستان اور انگلینڈ کا 5 ٹی ٹوئنٹی آج، عامر جمال ڈیبیو کرینگے

پاکستان آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کا پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گا، میچ کے لیے فاسٹ بولر  نسیم شاہ دستیاب نہیں ہیں، وہ وائرل انفیکشن کی وجہ سے گزشتہ رات ہسپتال داخل ہوئے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نسیم شاہ کی صحت اب پہلے سے بہت بہتر ہے تاہم ڈاکٹر کے مطابق انہیں ابھی کچھ دن آرام کی ضرورت ہے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج پانچویں ون ڈے میچ میں نوجوان آل رائونڈر عامر جمال ڈیبیو کرینگے، عامر جمال ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے 98 ویں کھلاڑی بن جائیں گے، یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ون ڈے میچوں کی سیریز اس وقت دو دو سے برابر ہے۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف