پاکستان کی بیٹنگ لائن دغا دے گئی، پوری ٹیم 145 پر آئوٹ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری سات ون ڈے میچوں کی سریز کے پانچویں ون ڈے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر فلاپ ہو گئی ہے اور اس نے انگلش ٹیم کو جیتنے کیلئے 146 رنز کا ہدف دیا ہے، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 63، افتخار احمد پندرہ اور عامر جمال دس رنز کے ساتھ نمایاں رہے ان تین کے علاوہ کوئی بھی بیٹر اپنا سکور ڈبل فیگرز میں نہ لے جاسکا، بابر اعظم نو، شان مسعود سات، حیدر علی چار، آصف علی پانچ، محمد نواز صفر، شاداب خان، محمد وسیم جونیئر چھ رنز ناٹ آئوٹ اور حارث رئوف آٹھ رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے، پاکستان کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 145 رنز بنا پائی، انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے تین، ڈیوڈ ویلی اور سام کورن نے دو دو جبکہ کرس واوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر