سائفر ایکسپوز

سائفر ایکسپوز کریں پھر کھیلنا شروع کرونگا، عمران خان

پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے ساتھ مبینہ امریکی سائفر کے حوالے سے آڈیو لیک پر ردعمل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سائفر پر تو ابھی میں نے کھیلا ہی نہیں، اب یہ ایکسپوز کریں گے تو کھیلیں گے۔
ویب ڈیسک: سائفر لیک پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہیکرز نے اچھا کیا میں تو کہتا ہوں پورا سائفر ہی لیک ہو جائے تاکہ سب کو پتہ چلے کہ یہ کتنی بڑی بیرونی سازش ہے، سائفر پر تو ابھی کھیلا ہی نہیں، یہ سائفر ایکسپوز کریں گے تو اس کے بعد ہم کھیلیں گے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے سائفر سے متعلق آڈیو لیک کا ذمہ دار وزیراعظم شہبازشریف کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آڈیو لیک کر کے بڑا اچھا کیا، میں تو کہتا ہوں کہ پورا سائفر ہی لیک ہو جائے تا کہ سب کچھ سامنے آجائے گا۔
یاد رہے کہ امریکی سائفر کے حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان کی ان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ امریکا کا نام نہیں لینا، اب ہم نے صرف کھیلنا ہے۔
چند روز قبل وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی ایک آڈیو بھی لیک ہوئی تھی جس میں وزیراعظم، وزیر داخلہ، وزیر دفاع اور وزیر قانون کے علاوہ ایاز صادق کی آواز بھی شامل تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آڈیو لیک کو ملکی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس معاملے کی ہر سطح سے تحقیقات کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  رواں سال قرضوں کی ادائیگی کیلئے 8ہزار ارب روپے درکار ہیں،احسن اقبال