پانچواں ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دیکر سیریز میں تین دو کی برتری حاصل کرلی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان نے انگلینڈ کو پانچویں ون ڈے میچ میں شکست دیکر سیریز میں تین دو کی برتری حاصل کرلی ہے، انگلینڈ کی ٹیم جسے میچ جیتنے کیلئے 146 رنز کا ہدف ملا تھا مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں پر 140 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی، انگلینڈ کی جانب سے معین علی 51 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے ، ڈیوڈ ملان نے 36 جبکہ سام کورن نے سترہ رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے دو جبکہ محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاداب خان، افتخار احمد اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، قبل ازیں پاکستان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 145 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 63، افتخار احمد پندرہ اور عامر جمال دس رنز کے ساتھ نمایاں رہے ان تین کے علاوہ کوئی بھی بیٹر اپنا سکور ڈبل فیگرز میں نہ لے جاسکا، بابر اعظم نو، شان مسعود سات، حیدر علی چار، آصف علی پانچ، محمد نواز صفر، شاداب خان، محمد وسیم جونیئر چھ رنز ناٹ آئوٹ اور حارث رئوف آٹھ رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے، انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے تین، ڈیوڈ ویلی اور سام کورن نے دو دو جبکہ کرس واوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست