صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سےوزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت آڈیو لیکس معاملے پر گفتگو
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی حلف برداری کی تقریب سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کے دوران ملکی سیکیورٹی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت آڈیو لیکس کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران مختلف سربراہان مملکت سے ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق آگاہ کیا۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بھی وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے فوری بعد ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی جو 20 منٹ تک جاری رہی۔
دونوں نے ملکی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ سیلاب کی صورتحال میں معیشت کے مزید نقصان پر بھی گفتگو کی گئی۔
وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے صدر مملکت کو اپنے پلان سے آگاہ کیا۔

مزید دیکھیں :   بنوں شہر میں شٹر ڈان اور پہیہ جام ہڑتال ، تعلیمی ادارے بند رہے