امریکی سائفر

امریکی سائفر سے متعلق عمران خان کی مبینہ آڈیو لیک، مریم نواز کا شدید ردعمل

اگر آج سنگین جرم ثابت ہونے کے بعد بھی غدار عمران خان کو عبرت کا نشان نہیں بنایا جاتا تو پھر ملکی تباہی کا ذمہ دار ہم سب کو سمجھا جائے گا، مریم نواز
ویب ڈیسک: امریکی سائفر سے متعلق عمران خان کی مبینہ آڈیو لیک پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو غدار قرار دے دیا۔
مریم نواز کے ٹویٹر اکاونٹ پر جاری بیان میں انہوں نے لکھا کہ اگر آج ہر طرح کا سنگین جرم ثابت ہونے کے بعد بھی اس غدار عمران کو عبرت کا نشان نہیں بنایا جاتا تو پھر ملک کی تباہی کا ذمہ دار ہم سب کو سمجھا جائیگا۔
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ 22 کروڑ عوام کا ملک 4 سال تک ایک نا اہل، ناہنجار اور غدار کے ہاتھوں میں گروی رہا، اس نے داخلی اور خارجی سطح پر ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
ٹویٹر پر ان کا مزید کہنا تھا کہ ثاقب نثار جیسوں نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا، کونسا جرم ہے جو اس پر ثابت نہیں ہوا؟ وہ خود کہہ رہا ہے کہ میں نے عوام کے ساتھ کھیلنا ہے۔

مزید پڑھیں:  سربراہ اقوام متحدہ کا خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ