عمران خان نے ہمارے خارجہ تعلقات کو نقصان پہنچایا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو

ویب ڈیسک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکہ کا دورہ کامیاب رہا، امریکہ کے دورے کا اولین مقصد سیلاب متاثرین کی مدد رہا، عمران خان نے ہمارے خارجہ تعلقات کو نقصان پہنچایا۔

واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ امریکہ کا دورہ کامیاب رہا،امریکہ کے دورے کا اولین مقصد سیلاب متاثرین کی مدد رہا، امریکہ کے دورے پر وزیر اعظم کی دیگر رہنماوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔

پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے بہت کام کرنا ہے، سیکرٹری جنرل نے یو این اجلاس کے موقع پر سیلاب کو سر فہرست رکھا سیلاب کے علاوہ ہمار ا ایجنڈا امریکہ کے ساتھ تعلقات کی بہتری تھا کیوں کہ امریکہ سے تعلقات کی اپنی تاریخ ہے۔

مزید پڑھیں:  سرمایہ کاری لانے پر صوبوں کو بھی کام کرنا چاہئے، مزمل اسلم

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمارے خارجہ تعلقات کو نقصان پہنچایا، گزشتہ 6 ماہ میں کئی ممالک سے پاکستان کے تعلقات میں بہتری آئی ہے، بلاول نے کہا کہ اسد مجید اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں،غیر ذمہ دارانہ کام خان صاحب نے کیا، غلطی عمران خان کرے اور سزا اسد مجید کو دوں،یہ نا انصافی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی افواج کی مغازی پناہ گزین کیمپ پر بمباری، 18 فلسطینی شہید

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مل کر کام کرنا چاہیے، موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر 10 بڑے ممالک کو مل کر آواز اٹھا ہو گی، اگر ان مسائل پر اتفاق نہ ہوا تو نقصان دنیا کا ہو گا۔ افغانستان صورتحال سے متعلق وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کو تنہا نہ کیا جائے،ان کے فنڈز جاری کیے جائیں۔