پشاورمیں آب و ہوا

پشاورمیں آب و ہوا پاکستان کی آلودہ ترین ہوا قرار

ویب ڈیسک : پشاور کی ہواگزشتہ روز ملک کی سب سے آلودہ ترین ہوا قرار دے دی گئی۔ باقی ملک کی نسبت بدھ کے روز سب سے آلودہ ہوا پشاور کی ریکارڈ کی گئی ہے ۔پاکستان ایئر کوالٹی انڈکس کے مطابق پشاور میں ہوا میں آلودگی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔ پاکستان میں پشاور کے بعد دوسرا نمبر لاہور کا ہے پشاور میں آلودگی کے اعدادوشمار 188 جبکہ لاہور میں 163 ریکارڈ کئے گئے ہیں مذکورہ اعدادوشمار جانچنے کا طریقہ کار کسی بھی شہر کی ہوا میں موجود ذرات کی موجودگی کے 8گھنٹوں کی اوسط ہے۔
ماہرین کے مطابق پشاور میں کافی روز سے بارش نہ ہونے اور ہوائیں نہ چلنے کی وجہ سے بھی آلودگی بڑھتی جا رہی ہے اور بارش کی مدد سے ہی پشاور کی ہوا کو آلودہ ہونے سے بچایا جاسکتا ہے جبکہ اس ہوا کی آلودہ ہونے کی بڑی وجہ گاڑیوں اور صنعتوں کا دھواں اور کچرا جلانے سمیت دیگر کئی امور ہیں ۔

مزید پڑھیں:  دھمکیوں کو اپنے یا کام پر اثر انداز ہونے نہیں دیتی، فرانسسکا البانی