غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری،پشاور میں دورانیہ 6گھنٹے سے متجاوز

ویب ڈیسک : گرمی کی شدت میں کمی کے باوجود پشاور میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی نہ ہوسکی جبکہ پشاور کے بیشتر شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ کر 6گھنٹے تک جا پہنچا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں پشاور کے شہری علاقوں میں بہتر ریکوری کے باوجود ناروا لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے جس پر اہلیان علاقہ نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ہزاروں روپے کے بل جمع کرنے کے باوجود بھی بجلی سے محروم ہیں ماہ ستمبر جس میں گرمی کا زور تقریبا ٹوٹ جاتا ہے.
اس کے باوجود پیسکو نے شہری علاقے جن میں افغان کالونی، کاکشال، وزیر باغ ،کوہاٹی گیٹ، نمکمنڈی سرکلر روڈ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں میں 6 گھنٹوں سے زائد کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے علاقہ مکینوں کے مطابق اتنی لوڈشیڈنگ تو جون جولائی جیسے گرم مہینوں میں بھی نہیں تھی جتنی کے ستمبر میں کی جا رہی ہے انہوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی غلام دستگیر سے بھی اپیل کی ہے کے پیسکو کے اس ناروا ظلم کا نوٹس لیا جائے اور عوام کو ریلیف دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، زبانی تکرار پر فائرنگ، ماں بیٹا جاں بحق، ملزم گرفتار