خواجہ سراء وفا کے قتل کا ڈراپ سین

خواجہ سراء وفا کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل گہرا دوست نکلا

ویب ڈیسک : مقتول خواجہ سراء نعیم شیر عرف وفا کا قاتل اس کا گہرا دوست نکلا ۔ملزم مقتول کے پشاور جانے پر ناراض تھا جبکہ مقتول جانے پر بضد تھا۔مقتول کے ساتھی خواجہ سرا نورالحق عرف نور ولد ہمیش گل سکنہ کراچی نے پولیس کو بتایا کہ وہ مقتول نعیم شیر عرف وفا، عرفان اللہ عرف بی شاہ ولد عتیق اللہ سکنہ کراچی کے ہمراہ ایکس ایل آئی موٹر کار نمبر LHD1743میں ڈرائیور سید رازق سکنہ مانیری پایاں کے ہمراہ پشاور جارہے تھے ۔
جب ہماری کار پشاور اسلام آباد موٹر وے پر صوابی انٹر چینج کے قریب پہنچی تو اس دوران نعیم شیر عرف وفا کے موبائل پر اس کے دوست زرق شاہ ولد کفایت شاہ سکنہ رستم مردان کی کال آئی اور مقتول کوکار کو ایک سائیڈ پر کھڑا کرنے کو کہا ۔ مقتول وفا کے کہنے پر ڈرائیور نے گاڑی رکوائی۔ کچھ ہی دیر میں زرق شاہ بھی کار میں پہنچ آپہنچا اور ہمارے کار کے پاس آکر نعیم شیر عرف وفا کو کار سے نیچے اتار کر باتیں شروع کر دیں۔
اس دوران دونوں میں تکرار شروع ہوگئی ۔ زرق شاہ نے نعیم شیر عرف وفا پر پستول سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا۔ وجہ عناد یہ ہے کہ ملزم زرق شاہ مقتول نعیم شیر عرف وفا کے پشاور جانے پر راضی نہیں تھاجبکہ مقتول جانے پر بضد تھا۔ دونوں کے درمیان عرصہ سے گہرے دوستانہ تعلقات تھے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورزیربحث