ایون فیلڈ اپارٹمنٹ

ایون فیلڈ اپارٹمنٹ ریفرنس میں مریم نواز بری

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمدصفدر کو باعزت بری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ مریم نواز کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے ملنے والی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے انھیں بری کر دیا ہے۔
ایون فیلڈ ریفرنس میں کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی ایک سال کی سزا بھی کالعدم قرار دے دی گئی ہے۔
واضح رہے اسلام آباد کے احتساب عدالت نے مریم نواز کو 2018 میں 7سال قید اور جرمانے جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال کی سزا سنائی تھی۔

مزید دیکھیں :   اسرائیلی فوج نے مزید 4 فلسطینیوں کو شہید کردیا