غیر قانونی چنگ چی سٹاپ

غیر قانونی چنگ چی سٹاپ سے اندرون شہر رش معمول بن گیا

ویب ڈیسک : پشاور کے مختلف مقامات پر غیر قانونی رکشہ اور چنگ چی سٹینڈز نے پشاور کی ٹریفک کا نظام درہم برہم کردیا ہے سڑک کی ایک لین مکمل پر قبضہ کرنیوالے رکشہ اور چنگ چی ڈرائیورز شام ڈھلتے ہی پوری سڑک پر قبضہ جما لیتے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ان غیر قانونی سٹاپ کیخلاف اب تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے ۔
پشاور کے مختلف مقامات سٹی سرکلر روڈ، دلزاک روڈ، دورہ روڈ، گلبہار،ہشتنگری، فردوس، آسیہ، یکہ توت، میلاد چوک، گھنٹہ گھر اور دیگر مقامات پر رکشہ اور چنگ چی ڈرائیوروں نے غیر قانونی طور پر سڑک کنارے اپنا سٹاپ بنائے ہوئے ہیں ایک جانب تاجروں کی جانب سے عارضی تجاوزات کے باعث شہری فٹ پاتھ استعمال نہیں کرسکتے جبکہ دوسری جانب سڑک کنارے بھی ایک لین ان رکشہ اور چنگ چی نے قبضہ کرلی ہے.
جس کیخلاف ٹریفک پولیس بھی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے پشاور میں ان غیر قانونی رکشہ و چنگ چی سٹینڈ کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے اور اندرون شہر مختلف مقامات پر رش بننا معمول بن گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، جرائم پیشہ افراد کی کھوج فٹ پرنٹ سے کی جائیگی، نیا آلا متعارف کرا دیا گیا