کورین اوپن، کیمرون نوری کوارٹر فائنل میچ سے دستبردار

برطانوی کھلاڑی کیمرون نوری نے جاری کورین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے سے میچ کے آغاز سے ایک گھٹہ قبل دستبرداری کا اعلان کردیا، اس حوالے سے اے ٹی پی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ برطانوی کھلاڑی کیمرون نوری شدید علیل ہیں جس کی وجہ سے وہ کوارٹر فائنل مقابلے میں شرکت نہیں کرسکتے، کوارٹر فائنل مقابلے میں ان کا سامنا امریکی کھلاڑی جینسن بروکسبائے سے ہونا تھا، ستائیس سالہ کیمرون نوری کا کہنا ہے کہ پری کوارٹر فائنل میچ میں جاپنی کھلاڑی سے کامیابی کے بعد سے انہیں بخار ہوا ہے اور وہ کھیل کے قابل نہیں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میری بڑی کوشش تھی کہ میچ سے قبل ٹھیک ہو جائوں مگر ابھی تک بخار نہیں اترا ہے جس کی وجہ سے میچ کھیلنا مشکل ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بابراعظم کو ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی ملنے کا امکان