قومی باسکٹ بال

نیشنل ویمنز باسکٹ بال چیمپئن شپ کا افتتاح وفاقی وزیر احسان الرحمان مزاری کرینگے

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمنٰ مزاری 3اکتوبر سے شروع ہونیوالی نیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپئین شپ کا افتتاح کرینگے۔ چیمپیئن شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری اور فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کے مطابق پول رائونڈ کے تحت آٹھ اکتوبر تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جانیوالی پانچ روزہ چیمپین شپ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، ایونٹ میں شریک 8ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ پول اے میں دفاعی چیمپئین پاکستان واپڈا ، کراچی، راولپنڈی اور کوئٹہ جبکہ پول بی میں پاکستان آرمی ،لاہور ،اسلام آباد اور پشاور کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ چیمپئین شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری ہونگے جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل( ر) آصف نواز سمیت دیگر شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ پاکستان واپڈا چیمپئین شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی جبکہ 3اکتوبر سے 8اکتوبر تک کھیلی جانیوالی چیمپین شپ میں روزانہ چار میچز کھیلیں جائینگے ۔ چیمپئین شپ کے افتتاحی روز اسلام آباد اور لاہور، دفاعی چیمپئین واپڈا اور کوئٹہ ، آرمی اور پشاور ، کراچی اور راولپنڈی کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔ چیمپئین شپ کا سیمی فائنل رانڈ 6اکتوبرجبکہ فائنل 7التوبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا